ضمانت میں توسیع کیلئے الطاف حسین آج پولیس اسٹیشن جائیں گے

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی توسیع کے لیے آج لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔

 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق الطاف حسین منی لانڈرنگ الزام کے تحت پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں آج سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن پیش ہوں گے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے الطاف حسین پہلے سے طے شدہ تاریخ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے۔ جبکہ ایم کیوایم منی لانڈرنگ کے الزام کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

 

ضمانت کی مدت ختم ہونے پر پولیس اسٹیشن میں الطاف حسین کی پیشی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے متوقع ہے۔  سماء

ضمانت

galaxy

Tabool ads will show in this div