کراچی: عزیزآباد میں فائرنگ، کے ڈی اے کا افسر جاں بحق

Nov 30, -0001

کراچی: کراچی کے علاقے عزیزآباد میں فائرنگ سے کے ڈی اے کا افسر جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کی۔ ادھر سچل گوٹھ میں گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق عزیزآباد دو نمبر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے اشرف عرف اچھو موقع پر جاں بحق جبکہ گولی لگنے سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔

 

باپ بیٹی کو فوری طور پر لیاقت نیشنل اسپتال پہنچا دیا گیا۔

 

ایس پی لیاقت آباد کے مطابق مقتول کے ڈی اے کا افسر تھا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

رینجرز نے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی اور موٹرسائیکل سواروں اور کار سواروں کی تلاشی لی۔

 

سچل گوٹھ میں بھی گولیاں چلیں اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ سماء

burger

elections

Tabool ads will show in this div