ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا،6 اہل کار شہید

466677-quettablastFCafp-1353041648-542-640x480

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی شاہرگ سے کھوسٹ جارہی تھی ،جب یہ گاڑی کھوسٹ کے قریب کچھاڑی کے مقام پر پہنچی تو سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

balochistan-three-fc-men-martyred-in-roadside-blast-in-awaran-6241 ایف سی کے مطابق گاڑی معمول کے گشت پر تھی، دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

5869fbf0df674 دھماکے کے شہداء کی شناخت یوسف عمران ،شہاب الدین ،فیاض ،عمر ، نعیم ،فضل الرحمن موقع کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں میں ہدایت اللہ ، سعداللہ اور ندیم شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

DHFu5HMXoAAnt0i واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پشین اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے۔ سماء

SUICIDE ATTACK

FC Convoy

HARNAI

Tabool ads will show in this div