اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی سے نظام چلانا چاہتی ہے: الطاف حسین  

لندن/ کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں آج لندن پولیس کے سامنے پیشی ہے۔۔ سیاسی جدوجہد میں ایسے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ کارکنان دعا کریں ۔ اسٹیبلشمنٹ ملک کو اپنی مرضی سے چلانا چاہتی ہے ۔


کارکن دعا کریں ۔ آگے اللہ کی مرضی ۔ آج لندن میں پیشی ہے ۔ یہ کہنا تھا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ۔ جناح گراؤنڈ میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جدوجہد موروثی نظام کے خلاف ہے ۔ کارکنان جابرانہ نظام کے خاتمے کیلئے میدان میں آئیں ۔ سیاسی جدوجہد میں امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے ۔

 

ایم کیوایم کے قائد کہتے ہیں پاکستان میں صدر، وزیراعظم اور کابینہ کی کوئی اہمیت نہیں اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی سے نظام چلانا چاہتی ہے ۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم میں کسی کے خلاف شواہد ہیں تو انہیں پکڑیں ۔  ایم کیوایم نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا خیرمقدم کیا تھا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق، اے این پی، پی پی اور  جماعت اسلامی کےعسکری ونگ ہیں۔ مگر ایم کیوایم کے علاوہ کسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔


متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ کارکن ایم کیوایم کواچھا نہیں سمجھتے تو پارٹی چھوڑدیں ۔ سماء

fbi

galaxy

Tabool ads will show in this div