عوامی تحریک کا تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ

23rd-March-Rally-PAT_2014-03-23_06

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف عوامی تحریک کی خواتین دھرنے کی تیاریاں تیز کردی پارٹی ترجمان کا کہنا ہے تمام اپوزیشن جماعتوں نےبھی شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کے مطابق سولہ اگست کو مال روڈ لاہور پر خواتین کے دھرنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک نےتمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا ۔

پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی ،ق لیگ، جماعت اسلامی،سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق نہ صرف ان اپوزیشن پارٹیوں کی خواتین دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگی بلکہ ان جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی سےدھرنے کادورہ کریں گے ۔ سماء

AWAMI TEHREEK

Sitin

Tabool ads will show in this div