وزیراعظم گلگت پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ: وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرگلگت پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں قائم مقام گورنرگلگت بلتستان برجیس طاہر نے ترقیاتی منصوبوں پربريفنگ دی۔ کونسل کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔  

وزيراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں،گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لائیں گے۔

وزیراعظم گلگت  بلتستان میں کئی اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں جگلوٹ سکردو روڈ، کارڈیک اسپتال اور نلتر پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم گلگت کے لالی جان اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ سماء

eid

گئے

ceo

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div