ولی بابرقتل کیس، سزائے موت کیخلاف مجرم فیصل موٹا کی اپیل

ویب ایڈیٹر:

کراچی: صحافی ولی بابر قتل کیس میں نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا نے سزائے موت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی ہے۔

مجرم فیصل موٹا کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل موٹا کو کندھ کوٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت مفروری کے دوران سزائے موت نہیں سنائی جا سکتی، ہم نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی لیکن مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ وکیل نے عدالت سے فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے اپیل میں یہ بھی کہا کہ جس پتے پر عدالت نوٹس بھیجتی رہی وہ غلط تھا۔

کی

افغانستان

کیخلاف

tourist

restrictions

Tabool ads will show in this div