وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان قبل از انتخابات دھاندلی ہے،عمران خان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے لئے پیکج کا اعلان انتخابی شعبدہ بازی ہے۔
وزیر اعظم کے دورہ گلگت بلتستان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنا بھی حکومت کی دھاندلی کا حصہ تھا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی وفادار نگراں کابینہ اور وزیر اعلیٰ نامزد کرنا بھی من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی کھلی مداخلت اور دھاندلی ناقابل قبول ہے، ن لیگ کو پتا ہونا چاہیے کہ صاف اور شفاف الیکشن جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔ سماء