پریڈلین،میلوڈی خودکش حملوں میں ملوث دہشتگردوزیرستان میں ماراگیا

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی : راول پنڈی کی پریڈ لین اور میلوڈی خودکش دھماکوں میں ملوث ملزم شمالی وزیرستان میں ماراگیا، دہشت گرد راجہ سلمان عزیز اسلام آباد کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راجہ سلمان عزیز شمالی وزیرستان میں میزائل حملے میں مارا گیا، حملہ دس اور گیارہ اپریل کی درمیانی رات ہوا۔ دہشت گرد کے ساتھی اس کی لاش ساتھ لے گئے۔

دہشت گرد سلمان عزیز اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ سلمان عزیز راولپنڈی پریڈ لین اور میلوڈی میں خود کش حملوں، شہباز بھٹی کے قتل اور دہشت گرد کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پریڈ لین حملے کی تحقیقات میں سلمان عزیز کا نام سامنے آیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کے چھاپے سے قبل وہ وزیرستان فرار ہو گیا تھا۔ سماء

میں

policy

passport

Tabool ads will show in this div