وزیر اعظم کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر نجی اسپتال کے قریب بمدھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم نے اس واقعہ میں معصوم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اے پی پی