نواز شریف کو پاناما کی بجائے اقامہ پر سزا دی گئی، شہباز شریف

SHEHBAZ SHARIF SOT 12-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/SHEHBAZ-SHARIF-SOT-12-08.mp4"][/video]

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے سمندر نے نیازی صاحب کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ اس ریلی میں سب سے زیادہ متحرک نوجوان نظر آئے ہیں۔ ملک کو لوٹ کر لندن اور کینیڈا جانے والوں کو کسی نے نہیں پوچھا۔ چار سال میں ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ محمد نواز شریف کو پاناما کی بجائے اقامہ پر سزا دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے داتا دربار کے باہر بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والو ں کو تو کسی نے نہیں پوچھا۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں کئے جانے والے اقدامات کے باعث لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اب گرمیوں میں بھی بجلی آرہی ہے۔ چار برس کے دوران ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کام جاری ہے۔ عوام کی ترقی کے مخالفین عمران نیازی، پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی کھل کر مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بھاشن دینے والوں نے اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے ہیں جبکہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر سوئس بینکوں میں جمع کرائے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے اور یہ وقت امتحان کا ہے۔ عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان تعمیر کرنے وا لوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کی ترقی کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بنانے والے نیازی صاحب! آپ کو نوجوان نسل نے جھوٹا ثابت کر دیا ہے کیونکہ آج کی ریلی میں سب سے زیادہ متحرک نوجوان ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور ہم سب کو محنت کے ساتھ پاکستان کو عظیم تر بنانا ہے۔ آﺅ ! محمد نواز شریف کی قیادت میں مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوامی منصوبے بناتے رہیں گے۔ اے پی پی

cm punjab

PP

ORANGE LINE TRAIN

panama case

GT Road Rally

Aqama punishment

imran Khan niazi

Tabool ads will show in this div