حکومت کوعوام کی نہیں،تجوریاں بھرنے کی فکرہے

PPP Jalsa Bilawal Speech Chiniot 12-08

چنیوٹ : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2013ميں ہميں منصوبے کےتحت ہرايا گيا۔

چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لگتاہےجيالےپھرن ليگ کوشکست دينےکيلئےتيارہيں،بچنیوٹ کوضلع بنانےکی منظوری بھی پی پی نےدی تھی،پيپلزپارٹي کي ہرحکومت نےچنيوٹ کي خدمت کي۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کوعوام کی نہیں،تجوریاں بھرنے کی فکرہے،يہ منصوبوں کے نام پرکميشن وصول کرتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینوٹ میں سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بینظیر بھٹو کے دور میں شروع ہوئے، نواجوانوں کیلیے اسٹیڈیم بنوائے، ذوالفقار علی بھٹو نے چنیوٹ کو سیلاب سے بچانےکیلیے بند بندھوایا۔ سماء

PUNJAB

IMRAN KHAN

PML N

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

Tabool ads will show in this div