کراچی میں دہشتگردوں کاخاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،شرجیل میمن

ویب ایڈیٹر:


کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا، بلکہ کرمنلز کے خلاف جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم شہر کا امن کسی صورت برباد ہونے نہیں دینگے، شہر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

کراچی کے علاقے لیاری ککری گراؤنڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی 26اپریل کو لیاری میں جلسہ کرے گی،  آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرمنلر کیخلاف جاری ہے، شہر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، کراچی کا امن برباد نہیں ہونےدیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے، شہرکی ہرغیرقانونی عمارت کومسمارکردیں گے، کراچی میں سب سے زیادہ ٹارگٹڈآپریشن لیاری میں ہوئے، نبیل گبول کے بیانات پر انہوں نے کہا کہ نبیل گبول جھوٹا شخص ہے، ان کو جواب دینا ان کا قد بڑھانے کے برابر ہے۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ گھوسٹ ملازمین کو نکال کر محکموں کو صاف کردیں گے، شہر سے غیرقانونی عمارتوں کو مسمار کردیں گے، چیف جسٹس کو چاہئے کہ ہمارا ساتھ دیں ، شہر کی صفائی کا بیڑا اُٹھایا تھا، محکموں سے بھی گندگی صاف کرنی پڑرہی ہے ، جتنے بھی لینڈ گریبر ہیں، ان کا خاتمہ ہوگا۔ سماء

میں

burger

Economy

دہشتگردوں

spy

Tabool ads will show in this div