کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، ڈائریکٹر لینڈ سمیت 5 افراد گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ميں رينجرز نے مختلف علاقوں ميں کارروائی کرتے ہوئے چائنا کٹنگ، زمينوں پر قبضے اور ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے، ترجمان رينجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز نے 4 ملزمان دھرلیے گئے، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، جو چائنہ کٹنگ، زمینوں پر قبضے اور ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوا، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ادھر نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لیںڈ نجم الزماں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق نجم الزماں سے چائنہ کٹنگ اور سرکاری زمین کی خرید و فروخت سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ سماء