سدھارتھ ملہوترا گلوکار بن گئے
ممبئی : بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ اب گلوکاری کرنا بھی شروع کردی ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اپنی نئی فلم” اے جنٹلمین“کے ایک گانے” بندوق میری لیلا“ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ یہ گانا گلوکارایش کنگ سمیت سدھارتھ ملہوترا بھی گائیں گے۔
مشہور موسیقار سچن جگر نے سدھارتھ کے موسیقی کے شوق کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی آواز پیش کرنے کی آفر دی ہے۔
کرن جوہر کی فلم” اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے بالی وڈکریئر کا آغاز کرنےوالے سدھارتھ اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔ سدھارتھ کی نئی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔ سماء
singing
Bollywood actor
Sidharth Malhotra
تبولا
Tabool ads will show in this div