یمن کی قانونی حکومت کوبحال ہوناچاہیے،پرویز رشید

ویب ایڈٰیٹر:


اسلام آباد : اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشکل گھڑی کا ساتھی ہے، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمن معاملے پر پاکستانی مؤقف وزیراعظم بیان کر چکے، یمن کی حکومت کا تختہ غیر قانونی طریقے سے اُلٹا گیا۔

اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے سب یک زبان ہیں۔ جو پارلیمنٹ میں فیصلہ ہوا وہی پاکستان کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دُکھ سُکھ کے ساتھی ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مُشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام کے دل سعودی عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ سعودی عرب مشکل گھڑی کا ساتھی ہے، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ یمن کی حکومت کو بحال ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضع طور پر کہا ہے کہ یمن کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے کوئی نئی بات نہیں کی، جس دن نئی بات کریں گے پھر جواب دیا جائے گا، تحریک انصاف کے پاس دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت ہیں, تو جوڈیشل کمیشن کے پاس لے کر جائے، ہميں ان کے ثبوتوں کا انتظار ہے۔ سماء

کی

Video

father

World Press Freedom Day

Tabool ads will show in this div