نوازشریف کی آمد؛سیکیورٹی اورٹریفک پلان مکمل

jalsa

لاہور:سابق وزيراعظم نوازشريف کي لاہورآمد کے پیش نظر سيکورٹي اور ٹريفک پلان تشکيل دے ديا گيا ہے۔ آٹھ ہزارپوليس اہلکار اوردو ہزارٹريفک وارڈنز فرائض سنبھاليں گے جبکہ مختلف شاہراہوں کو ہيوي ٹريفک کے ليے بند کرديا جائے گا۔ سابق وزيراعظم نوازشريف کي لاہور آمد کے موقع پرسيکورٹي پلان کو حتمي شکل دے دي گئي ہے۔ 8 ہزار اہلکار ریلی کے روٹ پر تعینات ہوں گے جبکہ شاہدرہ سے داتا دربار تک فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔

حکام نے شہريوں کو مسائل سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان کو بھي حتمي شکل ديدي۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کے مطابق دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز مختلف شاہراہوں اور قافلے کے روٹ پر تعینات ہوں گے جبکہ مخصوص شاہراہوں پر عام ٹريفک اور ميٹرو بس سروس بھي بند رہے گي ۔

مسلم لیگ ن کی ریلی کے بنائے گئے لاہورکے تمام استقباليہ مقامات پر شہريوں کي چيکنگ بھي کي جائے گي جبکہ سکيورٹي انتظامات کو فول پروف بنانے کے ليے دوسر اضلاع سے بھي نفري طلب کي گئي ہے۔ سماء

SECURITY MEASURES

PMLN rally

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div