وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

?????????

کراچی : نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم مزار قائد پر حاضری اور اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے سندھ پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال اور دیگر  وزرا بھی شامل ہیں۔ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

172.16.22.9_07_20170812110143538

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے، اس کے بعد گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی بزنس کمیونیٹی کے وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات ہوگی، جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

?????????

گورنر ہاؤس سندھ میں وزیراعظم سے مختلف وفود بھی ملاقات کریں گے۔ بعد اذاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سندھ کےسابق وزیراعلی غوث علی شاہ کے گھر بھی جائیں گے۔

PM visit

KARACHI VISIT

khaqan Abbasi

Tabool ads will show in this div