نادیہ گبول اور فرح نازاصفہانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 12, 2017
fsdfsf

کراچی : سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہری شہریت رکھنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے خلاف کرمنل کارروائی کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ سماء کے مطابق دُہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف کرمنل کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نادیہ گبول اور فرح نازاصفہانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دونوں کی دہری شہریت کیس میں بریت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔ احکامات کے باوجود دونوں اراکین کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کیا جانا تھا۔

فرح ناز کے وکیل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح ناز اصفہانی علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں،اس لیے انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔ جس پر  ایڈووکیٹ پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن میمونہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعال کیے جارہے ہیں۔

images ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے 2012 میں دُہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حکف نامہ داخل کرنے پرسیاسی رہنماؤں کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر اکتوبر 2012 میں چیف الیکشن کمشنر نے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کی۔ ڈائریکٹ کمپلین سابق وزیر رحمان ملک ،پیپلز پارٹی کی نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف داخل کی گئی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ فرح ناز کے امریکا، جب کہ نادیہ گبول کینیڈین شہریت بھی رکھتی ہیں، دونوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی۔ سپریم کورٹ نے انکوائری کے بعد کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت چھپانے اور اور غلط بیانی پر ملزمان کو نااہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی تک نافذ عمل ہے، مقدمہ سے رحمان ملک عدم ثبوت کی بناء پر بری ہو چکے ہیں۔ سماء

ECP

rehman malik

hussain haqqani

Arrest Warrant

Dual nationality

Tabool ads will show in this div