وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی کا دورہ کریں گے

Shahid Khaqan 1700 sot 31-07

اسلام آباد: وزير اعظم شاہد خاقان عباسي آج صبح گیارہ بجے تک کراچی پہنچیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا بحیثیت وزیراعظم کراچی کا پہلا دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزير اعظم شاہد خاقان عباسي پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے، اس کے بعد گورنرہاوس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ميں شرکت کریں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم کی بزنس کمیونیٹی کے وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات ہوگی، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ گورنر ہاوس میں ن لیگ کے وفد کی بھی ملاقات ہوگی۔

بعد اذاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسي سندھ کےسابق وزیراعلی غوث علی شاہ کے گھر بھی جائیں گے۔ سما

BUSINESS COMMUNITY

KARACHI VISIT

Tabool ads will show in this div