کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، آرمی چیف

Aug 11, 2017

COAS LHR 11-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/COAS-LHR-11-08.mp4"][/video]

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر پہنچ گئے، اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانہ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پر عزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سپہ سالار نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سربراہ پاک فوج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہید میجر علی سلمان نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا، ہر قیمت پر قیام امن اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ سماء

ARMY CHIEF

General Qamar Javed Bajwah