کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتخصیص آپریشن جاری ہے، ڈی جی رینجرز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : ڈی جی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں کراچی کا ہر شہری ہمارا بھائی ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتخصیص آپریشن جاری ہے، کراچی پاکستان کا مستقبل ہے، خوف ختم کرکے دم لیں، لیاری کا مستقبل گینگز سے پاک ہے، امن کا کریڈٹ عوام کو دینا چاہئے۔ انہوں نے لیاری اور عزیز آباد سمیت شہر قائد کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لیاری، کٹی پہاڑی، منگھو پیر، عزیز آباد سمیت کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر سماء کے اینکر پرسن ندیم ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی رینجرز نے عزیز آباد کے مختلف علاقوں، متحدہ کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو، جناح گراؤنڈ اور اطراف کی گلیوں میں چہل قدمی کی، ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خود آگے بڑھ کر مصافحہ اور کچھ باتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں رہنے والا ہر شخص ہمارا بھائی ہے، ہمارے لئے شہریوں کی 2 کیٹیگریز ہیں پُر امن اور جرائم پیشہ، امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف کیخلاف بلا تخصیص آپریشن جاری ہے، ہمیں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے، عزیز آباد والے بھی کراچی میں امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا مستقبل ہے، خوف ختم کرکے دم لیں گے، عوام خوف سے آزاد ہورہے ہیں۔

ڈی جی رینجرز لیاری کے آٹھ چوک پر کچھ دیر رکے، دکانداروں اور شہریوں سے گفتگو بھی کی، انہوں نے  کٹی پہاڑی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے امن و امان کی صورتحال معلوم کی جبکہ وہ سائٹ اور منگھو پیر بھی گئے، جہاں انہوں نے مزار پر بھی حاضری دی۔

میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے خطرہ بننے والوں کا مناسب علاج کریں گے، لیاری کا مستقبل گینگز سے پاک ہے، شہر میں امن کا تسلسل برقرار رکھنا ہدف ہے، آپریشن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا تعاون حاصل ہے، آخری مجرم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں عوام رینجرز سے بھرپور تعاون کررہے ہیں، شہر قائد میں امن کا کریڈٹ عوام کو دینا چاہئے، حالات پرامن ہونا ایک مثبت قدم ہے، کراچی کا امن ملک کا امن ہے۔

این اے 246 کے ضمنی انتخاب سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی رینجرز بولے کہ پولنگ والے دن امن و امان برقرار رکھیں گے، پولنگ اسٹاف کو رینجرز کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ سماء

burger

رینجرز

شوبز

MQM

جی

ڈی

Tabool ads will show in this div