پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کی کمی

PSX-building

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 288 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 288 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 240 پوائنٹس کی مندی سے 23 ہزار 347 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس بھی 795 پوائنٹس گر گیا، بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی سے 17 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 278 پوائنٹس کی مندی سے 17 ہزار 217 پوائنٹس پر بند ہوا، پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 168 پوائنٹس کی کمی سے 22 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مارکیٹ سرمایہ میں 56 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار 757 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 30 کروڑ 32 لاکھ 97 ہزار 710 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سماء / اے پی پی

PSX

100 Index

downfall

Tabool ads will show in this div