یمن تنازع پر وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : یمن کی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ سعودی عرب پر بریفنگ دی۔
میاں نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ہوگیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله اجلاس میں شریک ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یمن میں جاری خلیجی ممالک کی فضائی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، میاں شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے ہونیوالی بات چیت پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ سماء