شریفوں میں ہمدردی کا عنصر مکمل طور پر ختم ہوچکا، پرویز الٰہی

Bpr Pervaiz Elahi 11-08

کراچی : ق ليگ کے رہنماء پرويز الٰہی نے کہا ہے نواز شريف کے قافلے کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، ان ميں ہمدردی کا پہلو مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت پر ق لیگ کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا رد عمل بھی سامنے آگیا، سماء سے گفتگو میں بولے کہ بچے کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، شریف خاندان میں ہمدردی کا پہلو مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، قافلے کيساتھ جو موبائل تھی وہ بچے کو اسپتال منتقل کرسکتی تھی، ون ون ٹو ٹو کی موبائل بھی ساتھ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچہ اسپتال ميں جاں بحق ہوا، بروقت امداد مل جاتی تو شاید بچے کی جان بچ جاتی۔ سماء

SIRAJ UL HAQ

PMLQ

pervez ilahi

JIP

PERVEZ ELAHI

problems

Child Death

lalamusa

GT Road Rally

Arrest qatil sharif

nawazruknay wala nahi

Anti PMLN Banners

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div