ریحام خان کرکٹ کی شوقین، خواتین کی کھیلوں میں شرکت پر اظہار مسرت
اسٹاف رپورٹ
مردان : عمران خان کی اہلیہ ريحام خان کرکٹ ميچ ديکھنے مردان پہنچ گئيں، علاقے ميں امن اور خواتین کی کھيلوں ميں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔
ریحام خان نے ولی خان یونیورسٹی میں مردان اور پشاور کی ٹیموں کا فائنل دیکھا اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، پی ٹی آئی کپتان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار گھر سے باہر کرکٹ میچ کا لطف اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان اور وزیر تعلیم سے درخواست کریں گی کہ آئندہ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیں۔ سماء