ڈی جی رینجرز کا دورہ عزیز آباد خوش آئند ہے، وسیم اختر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم نے ڈی جی رینجرز کے دورہ عزیز آباد کو خوش آئند قرار دے دیا، وسیم اختر کہتے ہیں پورا کراچی امن چاہتا ہے، میجر جنرل بلال اکبر کی حکمت عملی اچھی ہے، متحدہ میں بھی کوئی کرمنل ہے تو اسے گرفتار کیا جائے۔

ڈی جی رینجرز کے شہر قائد کے مختلف علاقوں کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر نے کہا کہ میجر جنرل بلال اکبر کا اچھے انسان ہیں، ان کی حکمت عملی بھی بہتر ہے، پورا کراچی چاہتا ہے شہر ميں امن ہو، عوام دہشت گردوں کے خوف کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ايم کيو ايم کراچی آپريشن کی مکمل حمايت کرتی ہے، متحدہ میں کوئی کرمنل ہے تو گرفتار کیا جائے، غلط آدمی ہو تو پارٹی اس سے لاتعلقی کرے گی، ناجائز گرفتاريوں کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا خوف ہوتا تو پی ٹی آئی انتخابی مہم نہ چلا پاتی، عوام خوف کا شکار ہوتے تو پی ٹی آئی کو 31 ہزار ووٹ نہ پڑتے۔ سماء

رینجرز

جی

ڈی

Army