ن لیگ کی ریلی؛عمران خان نے مردان جلسہ ملتوی کردیا

Ik Jalsa Sot 11-08

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کردیا۔ کہتے ہیں نواز شریف سپریم کورٹ پرحملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پر مرکوز ہے۔ مسلم لیگ ن کی ریلی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔ عمران خان نے نے پارٹی عہدیداروں کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت قومی سطح کی مہم میں مصروف ہوں۔ نواز شریف اپنے آپ کو کرپشن کے مقدمات سے بچانے اور سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پر مرکوز رکھنا ضروری ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

panama case

PMLN rally

Mardan Jalsa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div