ڈی ایس پی ٹریفک محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں شہید

172.16.22.9_07_20170811095451170

کراچی : کراچی کےعلاقے عزیز آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا گن مین قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

سماء کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک اپنے محافظ کے ہمراہ سے گھر سے ڈیوٹی کی جانب روانہ تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

DSP firing Ex Khi 11-08

فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔  پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک کی شناخت محمد حنیف  اور محافظ سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔

172.16.22.9_07_20170811095449157

حملے کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی ایس پی اور ان کے محافظ کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کی فرنٹ اسکرین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور بندوق کا  پوا  میگزین خالی کیا۔

172.16.22.9_07_20170811100023785

 پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دونوں جانب سے گاڑی پر حملہ کیا، ڈی ایس پی محمد حنیف اپنی گاڑی میں سوار تھے اور فرائص کی انجام دہی کیلئے جا رہے تھے۔ سیکیورٹی اہل کاروں کے مطابق ڈی ایس پی محمد حنیف کی گاڑی پر 15 سے 20 گولیاں فائر کی گئیں۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلی کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔ سماء

KARACHI OPERATION

naeem bukhari group

DSP Traffic

deadly attack

Jamat ul Ahrar

talibans

wat

Tabool ads will show in this div