این اے 246 میں ٹھپے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، شاہ محمود قریشی

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کی تنقید پر پی ٹی آئی کے سینئر کھلاڑی بھی خاموش نہ رہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں این اے 246 متحدہ کے گھر کی سیٹ ہے تو پھر ٹھپے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم کی تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار کے نہاری کھانے پر متحدہ پریشان نہ  ہو، اگر این اے 246 ان کے گھر کی سیٹ ہے تو پھر ٹھپے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کراچی کو خوف اور بھتہ کی سیاست سے آزاد کرائیں گے، شفاف الیکشن رینجرز کی ذمہ داری ہے، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی رینجرز کی زیرنگرانی ہوگی۔ سماء

Red Zone

Tabool ads will show in this div