امریکی خاتون ٹیچر پر حملہ، ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں امریکی خاتون ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، پولیس اور حساس اداروں نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔

جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرا لوبو شہید ملت روڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہوئیں، حساس اداروں، کاؤنٹر ٹیررازم  یونٹ اور پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کہتی ہے ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کی پہلے ریکی کی گئی، 2 حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، موٹر سائیکل چلانے والے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، پینٹ شرٹ میں ملبوس حملہ آور ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کی کار کے قریب پہنچے اور نائن ایم ایم پستول سے 2 فائر کئے۔

دھمکی آمیز پملفٹ کار میں پھینکے اور ہل پارک کی طرف بھاگ نکلے، ڈاکٹر ڈیبرا لوبو کو 2 گولیاں لگیں، ایک جبڑے اور دوسری ہاتھ میں، تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج جمع کرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر ڈیبرا لوبو آغا خان اسپتال کے اسپشل کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ڈیبرا لوبو کا بیان لیا جاسکے گا۔

امریکی شہری ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملے کے بعد حساس اداروں اور پولیس نے تعلیمی اداروں میں ملازمت کرنیوالے غیرملکیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

تحقیقات

امریکی

رپورٹ

gifts

contracts

Tabool ads will show in this div