شفقت حسین کی عمر کا تعین، صدر، وزیراعظم سمیت 9 فریقین کو نوٹس
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر صدر، وزیراعظم اور ایف آئی اے سمیت 9 فریقین سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔
ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عمر کے تعین کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور عمر کی تصدیق کیلئے جوڈیشل انکوائری کرانے کی استدعا کی۔
عدالت نے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، ایف آئی اے سمیت 9 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کرلیا، صدر ممون حسین نے 18 مارچ کو شفقت حسین کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر کی تھی۔ سماء
eid
child marriage
risk
honours
csf
تبولا
Tabool ads will show in this div