پاک افغان عسکری ملاقات،دونوں اطراف دہشتگردوں کےخاتمےپراتفاق

ویب ایڈیٹر:

راول پنڈی   :   پاکستان اور افغانستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔

 

افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) راول پنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، دفاعی و تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل شیر محمد کریمی کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل شیر محمد کریمی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کے امن خصوصاً افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 

ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دفاعی و تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے سرحد کے دونوں اطراف ہشت گردوں کے صفایا کرنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کو سرحد کے دونوں اطراف چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شیر محمد کریمی کل کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چھ افغان کیڈٹس کاکول اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ سماء

mehndi

دہشتگردوں

demand

اطراف

Tabool ads will show in this div