کراچی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،بائیومیٹرک سسٹم لگانے پر اتفاق

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عزیزآباد کے انتخابی معرکے میں بائیومیٹرک سسٹم لگانے پراتفاق ہوگیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب، وڈے سائیں کی حکومت بائیو میٹرک سسٹم لگانے پرراضی ہوگئی، ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تو بائیو میٹرک سسٹم سے انتخاب کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے ہفتے کوممبرالیکشن کمیشن روشن عیسانی کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تیسرے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز،سیکریٹری داخلہ، حساس اداروں کے افسران اور صوبائی وزراء شامل تھے۔

دوسری جانب اجلاس میں کراچی کے شہریوں کو پانی کی سو فیصد رسائی ممکن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے اور  سرکاری و نجی املاک کے قبضوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایپکس کمیٹی نے کراچی آپریشن پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ ہر صورت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

کا

burger

پر

jundullah

alam

Tabool ads will show in this div