سیکرٹری الیکشن کمیشن آج کراچی پہنچ رہے ہیں
ویب ایڈیٹر:
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز ،حلقے کے امیدواروں ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور پریزائیڈنگ افسران سے ملاقاتیں کریں گے ۔ساتھ ہی ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کراچی میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ سماء