راجہ ظفرالحق نے ن لیگ کے نئے صدرکا نام بتادیا

raja 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیئر پارلیمانی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے صدرکے لیے شہباز شریف کا نام حتمی ہے۔ سینئرلیگی رہنما راجہ ظفرالحق نے ن لیگ کے نئے صدر کا نام بتادیا۔ ایک سیمینارمیں شریک راجہ ظفرالحق نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے لیے شہباز شریف کا نام حتمی ہے۔

راجہ ظفرالحق کے مطابق پارٹی کے نئے صدرکا اعلان دو دن میں کردیا جائے گا اور اس بات کا اعلان لاہورمیں خود نواز شریف کریں گے۔

نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور پرضمنی الیکشن کے لیے ن لیگ کےنامزد امیدوار سے متعلق سوال پرراجہ ظفرالحق نے  بتایا کہ امیدوار کے نام کا اعلان بھی ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے ’’پولیٹکل پارٹیزآرڈر 2002‘‘ کے تحت نواز شریف نااہل ہونے کے بعد پارٹی صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کونیا صدر منتخب کرنے کیلئے نوٹس بھی بھیج رکھا ہے۔ سماء

Kulsoom Nawaz

NA 120

Raja Zafar ul Haque

Eelection Commission

Tabool ads will show in this div