کراچی کے زخموں پرمرہم رکھنے آیا ہوں، سراج الحق

ویب ایڈیٹر:

کراچی:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ میں کراچی فتح کرنے نہیں اس کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں ۔ایم کیو ایم کراچی کے شہریوں کو امن نہیں دے سکی۔ کراچی کے لوگوں نے متعدد بار ایم کیو ایم پراعتماد کیالیکن انہیں بدلے میں بدامنی کا تحفہ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ خود الطاف حسین نے بھی ناکامی کا اعتراف کیا۔

متحدہ کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق سراج الحق نے کہا کہ  الطاف حسین کراچی آنا ہی نہیں چاہتے اگر عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو الطاف حسین بھی کراچی آئیں گے اور یہاں کی گلیوں میں گھومیں گے۔ ماحول ٹھیک ہو گا توبرے بھی اچھے بن جاتے ہیں۔

سٹی کورٹ میں کراچی بار کونسل سے خطاب کے دوران سراج الحق نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایم کیو ایم کو گورنر ہاؤس اور وفاقی حکومت تک پہنچایا لیکن بدلے میں انہیں کیا ملا،حالات تو دیکھیےکہ ایم کیو ایم نے فیصل کو موٹا بنا دیا، ہمیں موقع ملا تو اسی فیصل موٹا کو دوبارہ صدیقی بنائیں گے اور اجمل پہاڑی کو بھی اجمل صدیقی بنائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے، کیا حکومت ایک حلقے میں بائیو میٹرک انتخاب نہیں کرا سکتی، بائیو میٹرک انتخاب سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سماء



















کے

burger

spain

mirza

Tabool ads will show in this div