ن لیگ کےپاورشوکادوسراروز؛قافلہ لاہورکےلیےروانہ

Aug 10, 2017

Nawaz new

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/nawaz-waving-1-1.mp4"][/video]

راولپنڈی:نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا قافلہ پنجاب ہاؤس راولپنڈی سے ساڑھےبارہ بجےلاہورکےلیےروانہ ہوگیا۔اس موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی ۔نوگھنٹے میں تیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والے سابق وزیراعظم نے رات پنجاب ہاؤس میں گزاری۔ مسلم ليگ ن کے سياسي پاور شو کے بعد پہلی صبح کچہري چوک سے دوبارہ لاہور کا سفر شروع  ہوگیا۔ قافلے نے صبح 11 بجے لاہور روانہ ہونا تھا مگر روانگی میں تاخیرہوئی۔سابق وزيراعظم نےگزشتہ سہہ پہر شروع ہونے والی ریلی کاپہلا دن اسلام آباد کي سڑکوں پر گزارا۔ رات کو راولپنڈي پہنچے جہاں عوام سے خطاب کے بعد پنجاب ہاؤس ميں قيام کيا۔

تازہ دم ہونے کے بعد پنجاب ہاؤس راول پنڈی سےجي ٹي روڈ کا رخ کرکے ن لیگی قافلہ گوجرخان سے ہوتے ہوئے جہلم پہنچے گا۔ دوسري جانب پنجاب ہاؤس پرسخت سیکیورٹی اقدامات کے گئے۔ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن بھي کيا۔لاہورروانگی کے لیے قائدين اورکارکن بھي پنجاب ہاؤس پہنچے۔ کارکنوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

گزشتہ روزنوازشریف کے قافلےکو پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزراء کی فوج کے ساتھ رخصت کیا تھا۔

قافلہ پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک اور پھر ایکسپریس چوک پہنچا۔ دونوں جگہ سابق وزيراعظم کا خطاب شيڈول تھا انہوں نے مگر تقریر نہیں کی۔ کارکنوں میں گھرے نوازشریف ایکسپریس چوک سے جناح ایونیو اور پھر خیبرپلازہ چوک پہنچے۔وہاں سے ریلی فیصل ایونیو پر منتقل ہوئی، نوازشریف گاڑی سے اتر کر کچھ دیر کے لیے کنٹینر میں گئے اورپھر واپس گاڑی میں آگئے۔

زیرو پوائنٹ سے فیض آباد پہچنے پر بھي مياں نوازشريف نے پہلے سے شيڈول تقرير نہيں کي مگر گاڑي سے نکل کر کارکنوں ميں گھل مل ضرور گئے۔ فیض آباد سے مارچ کے شرکا شمس آباد، رحمان آباد، مریڑ چوک، چاندنی چوک سے ہوتے ہوئے کمیٹی چوک پہنچے۔

مختلف مقامات پرنوازشریف نے گاڑی سے نکل کر پرجوش کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیامگرکمیٹی چوک پرپہنچنے سے پہلے کہیں خطاب نہیں کیا۔ اپنے خطاب میں نوازشريف نے کہا کہ کروڑوں لوگ وزيراعظم منتخب کرتے ہيں اور چند لوگ اُس مينڈيٹ کو ختم کر ديتے ہيں ۔ اُن کے خلاف جو فيصلہ آيا تاريخ اُسے ياد رکھے گي ۔

نواز شریف نے نام ليے بغير شيخ رشيد ڈاکٹرطاہرالقادري اور عمران خان پر بھي تاک تاک کر نشانے لگائےاور کہاکہ ايک فيصلہ عدالت دوسرا راولپنڈي کے عوام نے دے ديا، دنيا کي طرح پاکستان کا بھي يہي فيصلہ ہے۔ قوم کےمينڈيٹ کااحترام آخر کب کيا جائے گا۔ پہلے دھرنا، پھرپاناما،ہمارے ساتھ کيا کچھ نہيں کيا۔اپنے دورحکومت کے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ لوڈشيڈنگ تقريبا ختم کی اور دہشت گردي کا بھي خاتمہ ہوا۔ معشيت ترقي کر رہي تھي، گھرنہ بھيجا جاتا تو ايک دو سالوں ميں بےروزگاري کابھي خاتمہ ہوجاتا۔

نوازشریف کا قافلہ جہلم، گجرات اور گوجرانوالہ کے راستے لاہور پہنچے گاتاہم اس حوالے سے حتمی دن کاتعین ممکن نہیں۔ سماء

Babar awan

GT Road Rally

pml n rally

#NawazSharifOnGTRoad

Nawaz Sharif on GT Road

Nawaz Sharif rally

Nawaz Sharif's political container

shipping container

Tabool ads will show in this div