عوام نے میرے کیخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا،نوازشریف

Aug 09, 2017

Nawaz Sharif Speech Containor Rwp 09-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Nawaz-Sharif-Speech-Containor-Rwp-09-08.mp4"][/video]

راولپنڈی: سابق وزيراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے میرے کے خلاف عدالت عظمی کا فیصلہ قبول نہیں کیا، اور نہ ہی دنيا نے فيصلے کو قبول کيا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بھی اس فیصلے کو یاد رکھے گی۔

راولپنڈي میں کمیٹی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شريف نے کہا کہ راولپنڈي پاکستان مسلم ليگ ن کا شہر ہے کسی اور کا نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ميرے ساتھ يہ پہلي بار نہيں ہوا۔ پہلي بار گھر بھيجا دوسري بار ہتھکڑياں لگادي گئيں اور طیارہ اغوا کا کیس بنایا گیا۔

نواز شریف کا قافلہ رحمان آباد پہنچ گیا، قائدین خطاب کرینگے

نواز شريف نے کہا کہ آپ ووٹ ديں اور کوئي آکر اُسے چلتا کرے، اس طرح ہم نے آپ کے ووٹ کي توہين نہيں ہونے ديني۔ پاکستان آگے بڑھتا بڑھتا پھر پيچھے جا رہا ہے۔ قوم اب اس مذاق کو برداشت نہيں کرتي۔ کسي وزيراعظم نے اپني مدت پوري نہيں کي۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس قوم کے مينڈيٹ کا احترام کب کيا جائے گا؟

DGzvK8TXkA8k1xw

نوازشريف نے کہا کہ ججوں نے کہا نوازشريف کے خلاف کوئي کرپشن کا کيس نہيں، لیکن تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لي ہوتي تو ڈکليئر کرتا، جب لی ہی نہیں تو ڈکليئر کیسے کرتا۔ وزيراعظم کو گھر نہ بھيجا جاتا تو بےروزگاري ختم ہو جاتي۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرو اپنے وزيراعظم کي تذليل نہيں کرنے دو گے۔

DGzvK8XXUAA63ho

نواز شریف نے کہا کہ پہلےدھرنا اور پھرپاناما، نا جانے ہمارے ساتھ کيا کچھ نہيں کيا۔ ايک مولانا صاحب پھر کينيڈا سے پاکستان آگئے ہيں۔ مولانا صاحب اور دھرنے والوں نے سازشيں کيں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال ميں لوڈ شيڈنگ کو تقريبا ختم کر ديا گیا۔

نوازشريف نے چينل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینل پر حملہ کرنا دوسروں کا شيوا ہے، ایسا کام ہم نے نہیں کرنا۔ سما

rally

SC verdict

nawaz sharif addresses

Tabool ads will show in this div