پی ٹی آئی، جماعت اسلامی طالبان و القاعدہ کے سیاسی ونگ ہیں، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو طالبان اور جماعت اسلامی کو القاعدہ کا سیاسی ونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا انہیں طالبان اور القاعدہ نہیں ایم کیو ایم چاہئے، کنور نوید جمیل کو رکن قومی اسمبلی بننے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ متحدہ کے قائد نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ہم پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان، فاٹا اور سرائیکی بیلٹ کے لوگوں کو حقوق دیئے جائیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 ضمنی انتخاب کیلئے شاہراہ پاکستان پر جلسہ عام سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا، ان کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا ایم کیو ایم کی مقبولیت کا گرافت نیچے نہیں آیا بلکہ بڑھ رہا ہے، آج کے جلسے نے ماضی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، کنور نوید  جمیل کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کی پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر ’’پٹائی جی‘‘ بنا، نعرے لگانے والوں کو پٹائی نہیں مٹھائی کھلائیں گے، تحریک انصاف طالبان اور جماعت اسلامی القاعدہ کی ایک شاخ ہے، حلقے کے لوگوں نے بتادیا ہمیں طالبان نہیں ایم کیو ایم چاہئے، کوئی گالی دے تو صبر کیا جائے، صبر کا پھل 23 تاریخ کو ملے گا۔

الطاف حسین بولے کہ ہمارے بڑوں نے ملک کیلئے جانیں دیں، ہمیں خدارا غیر ملکی ہونے کا طعنہ نہ دیا جائے، اسٹیبلشمنٹ ہماری حب الوطنی پر شک کرنا چھوڑ دے، ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھا جائے، ہمارے دل پہلے ہی زخمی ہیں، آپ ہماری غلطیاں بھلادیں ہم آپ کی بھلادیں گے، محبت اور اخوت کے نئے باب کا آغاز کیا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے،ملک میں حقیقی جمہوری نظام قائم اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں، بلوچستان، فاٹا اور سرائیکی بیلٹ کے لوگوں کو حقوق دیے جائیں، بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے، پاکستانیوں کو بلاتفریق ایک پرچم تلے جمع کرنا چاہتے ہیں۔

الطاف حسین کہتے ہیں کہ سلامتی کونسل میں کشمیریوں پر مظالم کی بات کی جائے، بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں، تشدد پر نہیں، جھوٹے الزامات لگاکر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا بند کیا جائے، ہم جیو اور عزت سے جینے دو کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، رینجرز مطلوب افراد کو پکڑے، تشدد نہ کرے عدالت میں جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے، طارق محبوب کو جیل میں تشدد کرکے شہید کیا گیا، میرا بھائی بھی چوری کرے گا تو سزا ملے گی۔ سماء

PAT

passes

galaxy

Tabool ads will show in this div