آج کا جلسہ بہت اہم ہے، ریحام خان

ویب ایڈیٹر:

کراچی:عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ بہت اہم ہے، آج پاکستان کے لیڈر کا جلسہ ہے اور پاکستان میں صرف عمران خان ایسا لیڈر ہے جو بلا خوف و خطر عوام کے حق کیلئے آواز اٹھاتا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ حلقہ این اے 246 کے لوگوں کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے لیے قیادت کا انتخاب کریں، انہوں نے کہا کہ این اے 246 کے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ یہاں سے میرے بھائی عمران اسماعیل الیکشن لڑ رہے ہیں اگر میرا تعلق این اے 246 سے ہوتا تو ضرور عمران اسماعیل کو ہی ووٹ دیتی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کے خلاف الزام تراشیوں میں ملوث نہیں۔

معروف کاروباری عقیل کریم ڈھیڈی کی رہاشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے ہیں، ہم نمل یونیورسٹی میں غریبوٕں کے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں۔

ریحام خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود کو خاتون اول سے زیادہ بھابھی یا بہن کہلوانا ہی پسند کروں گی ، یہ میرے لیے زیادہ قابل عزت ہے کہ مجھے بھابھی کہا جائے۔ سماء

کا

dharna

خان

آج

ریحام

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div