این اے 120 ضمنی انتخاب : الیکٹرانک، بائیو میٹرک ووٹنگ مشین استعمال کرنیکا فیصلہ

E Voting Machine

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان کے ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ای سی پی سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک و بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 100 بائیو میٹرک اور 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشین موجود ہیں، جن کو دونوں ضمنی انتخابات میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ تکنیکی بنیادوں پر لیا جاسکے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ میڈیا کو عنقریب ان دونوں مشینوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، میڈیا کے سامنے ان دونوں مشینوں کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ سماء

ECP

Bye Election

Nawaz Sharif Disqualification

NA 120 Lahore

PP 4 gojar Khan

Bio Metric Machine

Electronic Voting Machine

Tabool ads will show in this div