نئی صبح،نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئےایم کیوایم کومسترد کریں،شاہ محمود

ویب ایڈیٹر:


کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ایک بدلا ہوا کراچی دیکھ رہا ہوں، انہوں نے عوام کو جوش دلاتے ہوئے کہا کہ  آج کراچی والوں نے پتنگ کی بو کاٹا کردی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی ناامیدی میں امید کا دیا جلاتا ہے، اہل کراچی آج نئے پاکستان کا عزم کرلیں۔

کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا کراچی جاگ رہا ہے؟ کراچی بولتا ہے تو پاکستان سنتا ہے، ملک کی ہر تحریک نے کراچی سے جنم لیا، کراچی ناامیدی میں امید کا دیا جلاتا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایوب کی جھولی میں اور کراچی فاطمہ جناح کیساتھ تھا، آج کراچی والوں نے پتنگ کی بوکاٹا کردی، آج ایک بدلا ہوا کراچی دیکھ رہا ہوں، تم بتیاں بجھادو مگر عمران کے نظریے کا دیا کیسے بجھاؤ گے، آج سر اٹھا کر جینے کا عزم کیا جائے، اہل کراچی آج نئے پاکستان کا عزم کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران سیٹ جیتنے نہیں،ملکی سیاست کو پلٹنے آیا ہے، 30سال سے ایم کیو ایم کا حکومت اور بلدیاتی اداروں پر کنٹرول رہا، واٹر بورڈ پر ایم کیو ایم قابض ہےاورغریبوں کوپانی نہیں ملتا، پی پی اور متحدہ نے پولیس میں سیاسی بھرتیاں کیں، کیا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوئی، کراچی کی ماس ٹرانزٹ اسکیم کدھر ہے؟ سماء

کی

miandad

mirza

icu

Tabool ads will show in this div