چینی صدرکی آمد، ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:

اسلام آباد :چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کر دیا،جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

خصوصی ٹریفک پلان کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور 416 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ٹریفک پلان کے مطابق ائر پورٹ روڈ پیر اور منگل کو صبح آٹھ  سے دوپہر 2 بجے تک مکمل طور پربند رہے گی۔ راولپنڈی سے ٹریفک راول روڈ سے براستہ مری روڈ، ڈبل روڈ، نائنتھ ایونیو سے اسلام آباد جائے گی، شہری پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا بھی راولپنڈی میں داخلہ بند کردیا جائے گا، ٹی کراس روات سے چھوٹی گاڑیوں کو راولپنڈی بھیجا جائے گا، گاڑیاں کچہری، مال روڈ، کانوائے روڈ، گولڑہ اور آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد اور پشاور جاسکتی ہیں۔


 ٹریفک پلان کے مطابق، لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر بند ہو گا جبکہ مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک سترہ میل ٹول پلازہ پر روک دی جائے گی، فیض آباد سے سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گی، موٹر وے سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا آئی جے پی روڈ پر داخلہ بند ہو گا۔
ٹریفک پولیس نے چین کے صدر کے دو روزہ دورے کے دوران عوام سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماء

جاری

Tabool ads will show in this div