چینی صدر ژی جن پنگ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : چینی صدر ژی جن پنگ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے والے آٹھویں غیرملکی سربراہ ہوں گے۔
پاکستانی پارلیمان کے 42 سال مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے غیرملکی سربراہان میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں، 21 اپریل کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کر رہےچینی صدر ژی جن پنگ کاہوگا آٹھواں نمبر۔
1973میں موجودہ آئین کےتحت پاکستان کی دوایوانی پارلیمنٹ وجود میں آئی ۔ سری لنکا کی وزیراعظم مسز بندرا نائیکے پہلی غرملکی سربراہ تھیں جنہوں نے 5 ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کیا۔
گیارہ سال بعدجمہوریت بحال ہوئی تو ترک صدر کنعان ایورن 15 نومبر1985 کو پاکستان کی پارلیمان سےخطاب کرنے والےدوسرے غیرملکی سربراہ تھے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر فلسطین کےصدر یاسرعرفات کا تھا ، انہوں نے 24 جون 1989 کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 7 ستمبر 1992 کو ،، مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والےچوتھے غیرملکی سربراہ تھے۔ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم 8 اکتوبر1997 کو پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی ،،، پانچویں غیرملکی شخصیت تھیں۔
ترکی کےموجودہ صدر اورسابق وزیراعظم طیب اردوان واحد غیرملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے دو مرتبہ ، 2 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو خطاب کیا ۔سابق چینی وزیراعظم وین جیا باؤ 19 ستمبر 2010 کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ساتویں غیرملکی سربراہ تھے۔ ان کے علاوہ آٹھ غیرملکی سربراہان ، پارلیمنٹ کے کسی ایک ایوان سے خطاب کر چکے ہیں۔ سماء