چین کے صدر شی چن پنگ کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چینی صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے، نور خان ائر بیس پر صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف  اور مسلح افواج کے سربراہان نے چین کے صدر کا استقبال کیا۔

 

صدر شی چن پنگ کا طیارہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک چین دوستی کی علامت  8جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسے حصار میں لے کر فضا میں استقبال کیا۔

چین کے صدر اور ان کی اہلیہ کے  ریڈکارپٹ استقبال کے بعد انہیں 21 توپوں کی سلامی دی  گئی، اسکولوں کے بچوں نے معزز مہمانان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور گلدستے پیش کیے ۔ مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

ذرائع کےمطابق چینی صدر دو رزہ دورہ کے دوران ایوان صدر میں قیام کریں گے ، صدرمملکت ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے, ایک خصوصی تقریب میں انہیں پاکستان کا اعلٰی ترین سول اعزاز نشان پاکستان دیا جائے گا , چینی صدر 21 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر شی چن پنگ کے وفد میں  سینیر چینی وزرا ، کمیونسٹ پارٹی کے حکام اور بڑے سرمایہ کار اداروں کے سربراہان بھی شامل ہوں گے, چینی صدر وزیر اعظم نوازشریف سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے, بعد میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادری راہداری منصوبے ، توانائی ، انفراسٹرکچر اور مواصلات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں و سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ چینی صدر کو پاکستان سے روانگی پر بھی استقبال جیسی ہی گرم جوشی سے رخصت کیا جائے گا۔ سماء

پر

birthday

ceo

آج

دورے

obituary

Tabool ads will show in this div