نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
اسٹاف رپورٹ:
کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نےنائن زیرو سےگرفتارعبید کے ٹو سمیت 10 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ملزمان پرغیرقانونی اسلحہ اور دھماکاخیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزمان میں ندیم، امتیاز، عبید اللہ ، آصف ، حسیب ، فیٓضان، سجاد ، کاظم اور نعمان شامل ہیں ۔ ملزمان 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔
ادھر انسداد دہشتگردی عدالت نے ہی شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیے جانے والےایم کیوایم کےکارکن عارف توتلا کے ریمانڈ میں 24اپریل تک توسیع کردی۔ ملزم نے2009میں ہیڈ کانسٹیبل طارق الطاف کو قتل کیاتھا،ملزم عارف توتلاکو نائن زیرو سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرگرفتارکیا گیاتھا۔
ایک اور کیس میں نسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 کارندوں کو 14، 14 سال قید کی سزاسنادی۔ملزمان پر غیرقانونی اسلحہ اور دھماکاخیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزمان احمد حسن ، سیدالطاف اور نعیم خان کو 4 اکتوبر کو گرفتار کیاگیاتھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں کو سزا سنادی۔ سماء