چین،پاکستان اسٹریٹجک پارٹنرہیں،دونوں کامستقبل مشترک ہے،مشترکہ کانفرنس

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد    :     وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، سمندروں سے گہری اور فولاد سے بھی مضبوط ہے، جب کہ چین کے صدر شی چن پنگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم میں چین کے صدر شی چن پنگ کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے صدر پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں، جو عظیم ہمسائیہ ملک کے رہنماء ہیں، صدر شی چن پنگ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چین کے صدر پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں، وہ ہمارے عظیم ہمسایہ ملک کے رہنما ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات کا اہم جزو مستقل مزاجی اور تسلسل ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کیلیے حمایت پرچین کے شکر گزار ہیں، ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے۔ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پاکستان اور چین کا دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ چین کی سیکیورٹی ہمیں اپنی سیکیورٹی کی طرح عزیز ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔

اس موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستانی قیادت سےمل کر انہیں بہت خوشی ہوئی، دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعاون پربات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو عملی اقدامات کے ذریعے مزید مستحکم کریں گے،چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ہم دونوں کا مستقبل مشترک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہتاہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کررہے ہیں۔ انفرا اسٹرکچر میں بہتری سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف بہتر کوششیں کرسکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سماء

Abbottabad

wild

disrupts

Tabool ads will show in this div