
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/HELI-PUNJAB-HOUSE-09-08.mp4"][/video]
اسلام آباد : مسلم لیگی قیادت اور کارکنوں نے جی ٹی روڈ پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی، جس کے بعد قافلے روانگی کیلئے اڑان بھرنے والے ہیں، نواز شریف کا جی ٹی روڑ پر50 سے زائد مقامات پر بھرپور استقبال ہوگا، پنجاب ہاؤس سے فیض آباد تک2500 اہلکار تعینات ہوں گے، قافلے کا سفر 72 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔
مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے جی ٹی روڑ پر طویل سیاسی سفر کی پلاننگ کرلی، اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر کم ازکم3روز میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ نواز شریف کا پہلے روز جہلم، دوسرے روز گوجرانوالہ میں رات قیام کرنے کا ارادہ ہے۔ تیسرے روز نواز شریف کے داتا دربار لاہور پہنچنے کی حکمت عملی بنالی گئی۔

نواز شریف کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ بم پروف ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر تیار کیے گئے تھے، ن لیگ کی طویل سیاسی سفر اور بھر پور میڈیا کوریج کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ نواز شریف کا جی ٹی روڑ پر50 سے زائد مقامات پر بھرپور استقبال ہوگا۔ نواز شریف کی گاڑی کے اندر سے بھی خطاب کا اہتمام کرلیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کو سیاسی طاقت کے بھرپور مظاہرے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی چوک سے فیض آباد انٹر چینج تک سفر وفاقی پولیس کے سیکیورٹی حصار میں ہوگا۔ پنجاب ہاؤس سے فیض آباد تک2500 اہلکار تعینات ہوں گے۔ ریلی کے شرکاء کو پنجاب ہاؤس تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیض آباد تک روٹ کے ارد گرد کا علاقہ سیل ہوگا، روٹ کے منسلک تمام راستے ٹریفک کیلئے بند ہوں گے، بلیو ایریا کی عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔ نواز شریف کوئی بھی خطاب اپنی گاڑی کے اندر بیٹھ کر کریں گے۔ جڑواں شہروں کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

ٹریفک کی روانی7ڈی ایس پیز،18انسپکٹرز،396وارڈنز کے سپرد ہوگی، راول پنڈی میں عام ٹریفک کٹاریاں، پنڈورہ، کیرج فیکٹری، چک مدد اور پشاورروڈ سے داخل ہوگی، پشاور روڈ جانے والی ٹریفک22نمبر چوک اور قاسم مارکیٹ چوک سے جائے گی، پنجاب ہاؤس کے باہرن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی ہے، نواز شریف 10 بجے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہونگے۔ سماء
