شہباز شریف مسلم لیگ ن کے نئے صدر ہوں گے،راجہ ظفر الحق

44-Raja-Zafar-Ul-Haq1896

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر ہوں گے، اس حوالے سے فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پارٹی میں اب تک جو مشاورت ہوئی ہے اس میں اکثریت ممبران نے رائے دی ہے کہ پارٹی کو شہباز شریف کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں سزا سنا کر سیاست سے نااہل قرار دیا گیا، اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو صدر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات آئندہ سال جون میں ہوں گے، متعدد سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے مہم شروع کر دی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی انتخابات کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی

cm punjab

PERVEZ MUSHARRAF

PM Disqualification

Raja Zafar ul Haque

Tabool ads will show in this div